’اس سال تو میں رکنا چاہتا تھا‘، میسی کا بارسلوناکو جذباتی الوداع

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی میں کورونا وائرس کی تصدیق

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کی الوداعی پریس کانفرنس میں رو پڑے۔

انہوں نے نم آنکھوں کے ساتھ پریس کانفرنس کا آغاز کیا تاہم وہ آدھ گھنٹے تک سٹیج پر موجود رہے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:میسی اور بارسلونا اکیس سال بعد الگ الگ

میسی نے کہا ’سچ یہ ہے کہ ہم چھوڑ رہے ہیں۔ میں نے کبھی الوداع کہنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔‘ انہوں نے کہا ’گزشتہ برس میں چھوڑنا چاہتا تھا لیکن اس سال تو میں رکنا چاہتا تھا۔‘

جب میسی سے پوچھا گیا کہ وہ اب کیوں چھوڑ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’وہ (ایف سی بارسلونا) لالیگا کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتے۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کیونکہ ہم تو رکنا چاہتے تھے۔

پریس کانفرنس میں شریک افراد نے اسٹار فٹبالر کو کھڑے ہوکر داد پیش کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

کچھ روز قبل  فٹبال اسٹار لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔ میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔

بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں مگر ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے خدوخال کے آڑے آگئے۔

بارسلونا کلب کو خیر باد کہنے کے بعد فٹبال شائقین کو انتظار ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کون سے کلب سے کھیلتا نظر آئے گا؟ کیونکہ پوری دنیا میں فٹبال سے دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے فیورٹ کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں