بلاول بلوچستان کو چھوڑیں سندھ کی فکر کریں، فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیا گیا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  نے سندھ کو اگلا پڑاؤ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بلوچستان کو چھوڑیں سندھ کی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی بلوچستان میں وزیراعلیٰ لگانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، پیپلزپارٹی میں اتنی اہلیت ہوتی تو علاقائی جماعت نہ بنتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف کرپشن ، جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کو عزت دیتے ہیں۔

بلاول کا آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں حکومت بنانے کا اعلان

خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں عوامی حکومت بنائیں گے ، بلوچستان میں اگلا وزیراعلیٰ جیالا بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ، مسائل سے نکلنا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ تمام جماعتیں عوام کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہیں مگر پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا دفاع کرے گی۔


متعلقہ خبریں