مسافر وین کو مزدے نے ٹکر ماری، 10 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


گوجرانوالہ میں مسافر وین کو پیچھے سے  مزدے نے ٹکر ماری جس کے بعد وین کا سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق  ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں۔۔

ہم نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر شاہ کوٹ کے قریب راولپنڈی سے گوجرانوالہ آنے والی مسافر وین کو پیچھے سے مزدے نے ٹکر ماری۔ اس کے بعد گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ہائی وے حادثہ: وین کی رفتار120کلومیٹرفی گھنٹہ تھی

ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کے ایم ایس فضل الرحمان نے بتایا کہ چھ زخمیوں کا جسم 80 فیصد جھلس گیا تھا، انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

وین کو ٹکر مارنے کے بعد مزدے کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔


متعلقہ خبریں