پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی نے) ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا.

پی سی بی کے مطابق سیزن 10 ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق آئندہ سیزن میں پاتھ ویز کرکٹ کے لیے اضافی میچز شامل کیے گئے. پاتھ ویز کرکٹ کے لیے پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشنز انڈ ر 16 اور 19 کے لیے 2 ٹیمیں شامل کر سکتی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق نیشنل انڈر 19  کی 3 روزہ چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایک روزہ کپ 3 اکتوبر سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ کپ گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے ،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا خواجہ سرا کیلئے ایوارڈ

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ قومی سرکٹ میں واپس آیا ہے۔ یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کا پریمیر ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

دس راؤنڈ سنگل لیگ کے پہلے نصف مقابلے ملتان ، فیصل آباد اور لاہور میں ہوں گے۔ ایونٹ کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں 29 دسمبر سے 5 روزہ فائنل کا اختتام ہوگا۔

سیکنڈ الیون کے لیے3 روزہ ڈبل لیگ کرکٹ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ 28 ستمبر سے 14 نومبر تک ہوگی۔

50 اوورز کی سنگل لیگ کرکٹ ایسوسی ایشن چیلنج سیکنڈ الیون 19 سے 27 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹورنامنٹ فیصل آباد ، لاہور اور شیخوپورہ میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیزن کا اختتام 30 مارچ کولاہورمیں ایک روزہ پاکستان کپ کے فائنل کے ساتھ ہو گا۔

پی سی بی کے مطابق 25 فروری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے باقی دو وینیوز فیصل آباد اور ملتان ہوں گے۔


متعلقہ خبریں