کوئٹہ دھماکوں کے مقدمات درج


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں اتحاد چوک اور سریاب روڈ  پر ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بم دھماکوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکہ:2پولیس اہلکار شہید، 12 افراد زخمی

واضح رہے کہ اتحاد چوک دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 21 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں ایک نوجوان زخمی ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں