کیلی فورنیا: اسکولوں میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی


سکرامنٹو: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں  دو اسکولوں میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ ‘مانزانیٹا ایلیمنٹری اسکول’ اور ‘پامڈ ہائی اسکول’ میں ہوئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد تین قریبی اسکول فوری بند کردیے گئے جبکہ ‎‏پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکہ کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

20 مارچ کو امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے میں اسکول کی سیکیورٹی کی جانب سے حملہ آور کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی گئی تھی۔

اسی طرح دو مارچ کو بھی امریکا کی ریاست مشی گن کی ایک یونی ورسٹی میں فائرنگ کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم  فائرنگ کی وجہ اندرونی تنازعہ بتائی گئی تھی۔

قبل ازیں 15 فروری کو ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی اسکول میں 19 سالہ طالب علم نے اپنے ہی ہم جماعتوں اور اساتذہ پر فائرنگ کردی تھی جس سے 17 طالب علم  اور استاد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں