کورونا ویکسین، گورنر پنجاب نے این سی او سی سے وضاحت مانگ لی

کورونا ویکسین، گورنر پنجاب نے این سی او سی سے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد: گورنر پنجاب نے کورونا ویکسین کی دو مختلف خوراکیں لگوانے پر سربراہ این سی او سی کو خط لکھ دیا۔

گورنر پنجاب نے شہریوں کو کورونا ویکسین کی دو مختلف خوراکیں لگوانے کی شکایات پر سربراہ این سی او سی کو خط لکھ کر وضاحت طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق خط کے متن میں لکھا ہے کہ نادار میں ریکارڈ کی جعلی انٹری اور من پسند ویکسین کا اندراج سے متعلق بتایا گیا ہے۔ شہری دو اقسام کی مختلف خوراکیں لگوا رہے ہیں۔ این سی او سی اس مسئلے پر غور کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی

خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا دو مختلف خوراکیں خطرناک ہیں ؟ این سی او سی اس کی وضاحت کرے۔ شہری کورونا کی ڈوز لگوا کر من پسند ویکسین کا اندراج کروا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ من پسند ویکسین لگوا کر اندراج کروانے سے ڈیٹا میں خامیاں آ سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں