گوجرانوالہ حادثہ: وین میں سی این جی کی جگہ ایل پی جی بھروائی گئی، اوگرا رپورٹ

اوگرا ٹیم نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام  کے خوالے کردی

گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین کے سی این جی سلنڈرز میں ایل پی جی بھروائی گئی تھی جس کے سبب زیادہ نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری آتھارٹی (اوگرا) کی ٹیم نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ گاڑی پیچھے سے ہٹ ہوئی تھی جو حادثے کی وجہ بنی۔ مسافر وین میں 2 سلنڈر تھے جو حادثے سے اپنی جگہ سے اکھڑ گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی ہائی وے حادثہ: وین کی رفتار120کلومیٹرفی گھنٹہ تھی

ذرائع کے مطابق ایک سلنڈر کا پائپ ٹوٹ گیا جبکہ دوسرے کا وال علیحدہ ہوگیا۔ وین میں گیس لیک ہوئی اور آگ لگنے سے مسافر جھلس گئے۔

ذرائع نے اوگرا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گاڑی کے سی این جی سلنڈرز میں ایل پی جی بھروائی گئی تھی۔سلنڈرز میں سی این جی ہوتی تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا ٹیم نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام  کے خوالے کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈمپر کی ٹکر لگنے سے مسافر وین میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں