بیرون ملک جانیوالوں کا مسئلہ حل، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

فوٹو: فائل


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ جلد ایسا سرٹیفکیٹ بنائیں گے جس میں خلیجی ممالک میں منظورہ شدہ ویکیسنز کے بوسٹر شاٹ کا اندراج کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا جس کے سبب مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جن افراد نے وہ ویکسین لگوائی جوخلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ان  کیلئے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔

نادرا کے جاری کردی نئے سرٹیفکیٹ میں میں اضافی ویکسین کے اندراج کی گنجائش ہوگی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینز ہیں جن میں فائزر، آیسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

سعودی عرب جانیوالوں کیلئے لازم ہے کہ چین کی تیار کردہ سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کے باوجود سعودی عرب میں ایک بوسٹر ویکسین بھی لگوائیں۔

چینی ویکسین لگوانے والوں کو فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوانا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں