این سی او سی کا راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

این سی او سی نے متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات دیں۔

کورونا ویکسین، گورنر پنجاب نے این سی او سی سے وضاحت مانگ لی

این سی او سی کے مطابق یکم اکتوبر سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے پر سفر کر سکیں گے۔

اجلاس میں این سی او سی نے ویکسی نیشن کے عمل پر اظہار اطمینان کیا اور دوسری ڈوز بروقت لگوانے کے لیے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں