اسلام آباد پولیس: خواتین شہریوں کو تربیتی کورسز کرانیکا فیصلہ

Islamabad Police

آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کی خبریں وفاقی پولیس کا اہم بیان آگیا


اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے خواتین شہریوں کو تشدد کے خلاف خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے، شیخ رشید

ہم نیوز نے ترجمان اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہم سب کا اسلام آباد کے عنوان سے خواتین کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کا خوف، شہری نے چھت سے چھلانگ لگا دی

ہم سب کا اسلام آباد کے عنوان سے خواتین کو خصوصی طور پر فائرنگ، مارشل آرٹس، تیراکی اور پہاڑوں کی اونچائی سے بذریعہ رسی اترنے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خواتین کو جینڈر پروٹیکشن یونٹ سے مدد حاصل کرنے کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں