پاکستان میں کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 175 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 747 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 908 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے لیے خصوصی طورپر اتوار کا دن مقرر

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 64 ہزار 732، پنجاب میں 4 لاکھ ایک ہزار 373، اسلام آباد میں ایک لاکھ 758، بلوچستان میں 32 ہزار 374، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 39 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 955، خیبرپختونخوا 5 ہزار 87، اسلام آباد 873، گلگت بلتستان 175، بلوچستان میں 340 اور آزاد کشمیر میں 706 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں