ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، سی ڈی اے کے 2 ملازم جاں بحق، 3 زخمی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکٹر جی 9  کے قریب سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، جس کے سبب 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت چھوٹی کار ڈمپر کے نیچے دھنس گئی جس کو آگ لگ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی ڈی اے) کے شعبہ واٹر ٹینکر میں ملازم تھے۔ جاں بحق افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ریت سے بھرے ڈمپر کو آگ لگ گئی۔ آگ بجانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں