ہمیں غیر ملکی امداد کے انحصار نے کمزور کیا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا خوشی ہوئی کہ ہم ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے موقع پر شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی امداد کے انحصار نے کمزور کر دیا ہے۔ بیساکھیوں پر چلنے والا اعتماد کھو دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور منی لانڈرنگ روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ غیر قانون طور پر ڈالرز ملک سے باہر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کا مسئلہ ہے کہ ان کے کرپٹ حکمران پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔ ہماری کوششوں سے ملک کا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ملک درست راستے پر لگ گیا ہے۔ خسارے میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ اب برآمدات بڑھانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کرپٹ حکمران پیسے ملک سے باہر بھیجتے ہیں۔ کوشش ہے غیر قانونی طور پر ڈالر ملک سے باہر نہ جائیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور پارٹی کی سینئر موجود تھی۔

وزیر اعظم کو کراچی میں جاری وفاقی منصوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس: خواتین شہریوں کو تربیتی کورسز کرانیکا فیصلہ

وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ عمران خان بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں