مبشر کھوکھر قتل کیس،وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی سے متعلق حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور: مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج

 اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ کا سیکیورٹی اسٹاف عثمان بزدار سے صرف پانچ منٹ پہلے ہی پہنچا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اسٹاف نے پنڈال کی مکمل کلیئرنس بھی نہیں کی۔  پنڈال کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

وزیراعلیٰ کی کسی بھی موومنٹ سے قبل سیکیورٹی اسٹاف 45 منٹ پہلے پہنچتا ہے۔ سیکیورٹی اسٹاف کو وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل سیکیورٹی کلیئرنس کرنا ہوتی ہے ۔

یاد رہے کہ لاہور میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو ڈیفنس میں شادی کی تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر قتل کیس میں دوسرے ملزم کے انکشافات

ملزم پستول لے کر مہمانوں کے درمیان موجود رہا لیکن کسی نے اس کو چیک نہیں کیا۔ ملزم عثمان بزدار کے باہر نکلتے ہی ان کے ساتھ پنڈال سے باہر آیاتھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی روانگی کےوقت ملزم نے مبشر کھوکھر پر فائرنگ کی تھی.


متعلقہ خبریں