مریخ سے اکٹھے کئے گئے پتھر غائب


ناسا کی خلائی گاڑی کے مریخ سے جمع کردہ پتھر کے نمونے غائب ہو گئے ہیں۔

امریکی ماہرین کے مطابق خلائی گاڑی کا روبوٹک نظام پوری طرح کام کر رہا تھا لیکن دھاتی ٹیوب جس میں مریخ کی مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع ہونے تھے اس کو دیکھا گیا تو خالی تھا۔

پرسیورینس کے دو میٹر لمبے روبوٹک ہاتھ کے آخری سرے پر کھدائی کا نظام موجود ہے۔ جو چٹانوں کو توڑ کر نمونے حاصل کرکے اسے سلینڈروں کے اندر محفوظ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا کا قیمتی ترین سیارچے پرمشن بھیجنےکافیصلہ

ماہرین کے مطابق مریخ کی مزید تصاویر اور ٹیلی میٹری سے اس معمے کو حل کیا جا سکتا ہے کہ خلائی گاڑی میں ایسی کیا خرابی پیدا ہوئی کہ پتھروں کے نمونے غائب ہوگئے۔

تاہم مشن پر کام کرنے والی ٹیم کا خیال ہے کہ مریخ کے پتھروں کی ساخت کو اس خرابی کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری کیلیفورنیا کی پراجیکٹ مینیجر جینیفر ٹراسپر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹیوب کے خالی ہونے کی بڑی وجہ وہ چٹانیں ہیں جن سے نمونے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کا امکان کم ہے کہ ایسا نمونے اکھٹا کرنے اور محفوظ بنانے کے نظام کے ہارڈ ویئر میں خرابی کی وجہ سے ہوا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا زہرا سیارے پر دو نئےخلائی مشن بھیجے گا

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سرخ سیارے کی سطح خود کار تجزیاتی آلات سے نمونے حاصل کرنے کے لیے مشکل ثابت ہوئی ہے۔

ناسا کا ‘ان سائٹ لینڈر’ 2018 میں مریخ کی سطح پر درجہ حرارت حاصل کرنے کے لیے آلات گاڑنے میں ناکام ہو گیا تھا۔ کیونکہ مریخ کی سطح کی اندرونی تہہ غیر متوقع طور پر سخت تھی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں