بچوں کی نگرانی: آئی فون کے نئے فیچر سے والدین ناخوش

بچوں کی نگرانی: آئی فون کے نئے فیچر سے والدین ناخوش

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل  کی جانب سے آئی فون میں بچوں کے تحفظ اور جنسی استحصال سے متعلق نئے سیکورٹی فیچرز متعارف کروانے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

صارفین اور عوام کی جناب سے شدید تنقید کے بعد ایپل نے وضاحت کی ہے کہ نئے فیچرز کو حکومتوں اور سیکیورٹی کے اداروں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نئے فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گا۔ ایپل نے یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ اور پھر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ میں  پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے آئی فون کے نئے فیچر کے خلاف پٹیشن پر دستخط کیے اور تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ نئے فیچر سے  لوگوں کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے

کمپنی کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ آئی فون صرف وہی فوٹوز کو سکین کرے گا جو آئی کلاؤڈ پر لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایپل کا کہنا ہے کہ نئے نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول کرنے والے بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔

ایپل کا کہنا تھا کہ نئے فیچر متعارف کرانے کا بنیادی مقصد بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد  کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ موبائل فون پر ’لنکڈ فیملی اکاؤنٹس‘ استعمال کرنے والے والدین کو بھی ایسے مواد سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں