پی آئی اے کا سیالکوٹ سے دبئی کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان

فوٹو: فائل


قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی کے مطابق یہ خصوصی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہونگی۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کے لیے کورونا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سیالکوٹ ائیر پورٹ پر مہیا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

ترجمان کے مطابق  پی سی آر ٹیسٹ کے پیش نظر مسافر کم از کم 5 گھنٹے قبل ائیر پورٹ تشریف لائیں۔

خیال رہے کہ جون میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی تھی۔


متعلقہ خبریں