کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، پاکستان سرپرستی کرے، قیوم نیازی

آزاد کشمیر کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات  کی ہے،  نوجوانوں کیلئے روزگار اور وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، انہوں نے وفاقی حکومت  سے  کشمیری نوجوانوں کی  سرپرستی اور ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔

معاون خصوصی  عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے اور کشمیر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے ذریعے رقم کی تقسیم کا عمل تیز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وفاقی حکومت مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں