کراچی: ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری


کراچی: کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ویو کے قریب پھنسے بحری جہاز کے اطراف سے ریت کو نکالا جا رہا ہے تاکہ جہاز کو نکالا جا سکے۔ جہاز کو نکالنے کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کے پی ٹی کی مشینری کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

بحری جہاز کے چاروں جانب ریت کی سطح کو کم کیا جا رہا ہے جبکہ سمندر میں طغیانی اور اونچی لہریں بننا کم ہو گئی ہیں۔

مشیر بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ 15 اگست کے بعد جہاز کے لیے ٹگ بوٹس منگوائی جائیں گی اور 15 اگست کے بعد سمندر میں بننے والی اونچی اور بلند لہروں کا زور کم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں غیر ملکی امداد کے انحصار نے کمزور کر دیا، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ جہاز کو 3 ٹگ بوٹس کی مدد سے گھسیٹ کر سمندر کی جانب کھینچا جائے گا۔

واضح رہے کہ 19 جولائی کی شب بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 انجن کی خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث سی ویو پر آکر پھنس گیا تھا۔


متعلقہ خبریں