ہولی فیملی کو کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے، شیخ رشید


راولپنڈی: وزیر داخلہ شخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو ہولی فیملی کو مکمل کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں موجود ہولی فیملی اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے اسپتال میں نئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسپتال میں جدید سہولت کے ساتھ کورونا وارڈ قائم کر دیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو پورے ہولی فیملی کو کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں غیر ملکی امداد کے انحصار نے کمزور کر دیا، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ کورونا وارڈ کے لیے 20 نئے وینٹی لیٹرز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فراہم کیے ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں