کورونا کے وار، لگاتار: اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز رپورٹ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید مثبت کیسز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کا راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

ہم نیوز کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے۔

اسی ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ہولی فیملی کو کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے، شیخ رشید

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 86 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مثبت کیسز اور شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں