سیاحت کا فروغ: پہلےپہاڑی،اب ساحلی علاقوں کی باری


وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے اوراب بلوچستان کو آگے لے کر آنا ہے۔

لسبیلہ میں پودے لگانے والے کارکنوں اور مقامی افراد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑا تحفہ ہے، بدقستمی سے ہم نے اس تحفے کی قدر نہیں کی۔ لوگوں کی میعار زندگی بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں غیر ملکی امداد کے انحصار نے کمزور کیا، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کرنے کے کافی مواقع ہیں، اب تک پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی،پاکستان کے ساحلی علاقے نہایت خوبصورت ہیں جہاں سیاحتی مقامات بنا سکتے ہیں۔ لسبیلہ سے گوادر تک سیاحت کو فروغ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے،مینگروز وہ درخت ہیں جو سب سے زیادہ آکسیجن دیتے ہیں،مینگروز گرمی کے اثرات کو روکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں