آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات: افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور ‏خطےمیں امن و استحکام کی کوششوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک پیش رفت پر غور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیردفاع جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر ‏جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ‏خطےکی سیکیورٹی صورتحال بلخصوص افغان امن عمل سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون اور خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کومزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ ‏

آرمی چیف جنرل باجوہ کو امریکی سیکریٹری دفاع کافون

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک وزیردفاع نے علاقائی اورعالمی امورپر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔


متعلقہ خبریں