شیاؤمی کا روبوٹ ڈوگ متعارف


اسمارٹ فون، ٹیبلیٹس کے بعد شیاؤمی نے پہلی بار سائبر ڈوگ روبوٹ متعارف کرایا ہے۔

دنیا کی کامیاب ترین اسمارٹ فون چینی کمپنی نے می مکس 4 کے ایونٹ کے دوران  ایک اوپن سورس 4 ٹانگوں والے روبوٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایونٹ میں جس روبوٹ کو پیش کیا گیا ہے وہ این ویڈیا کے “جیٹ سن زاویر این ایکس” پر مبنی تھا جسے دنیا کا سب سے چھوٹا اے آئی سپر کمپیوٹر قرار دیا جاتا ہے۔

سائبر ڈوگ کے مشینی جسم میں 11 سنسرز بشمول ٹچ اور الٹرا سونک سنسرز موجود ہیں جبکہ کیمرا اور جی پی ایس اسے اپنے ماحول سے تعلق پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ بوسٹن ڈائنامکس کے اسپاٹ نامی روبوٹ سے کافی ملتا جلتا ہے، اور انسانی چہروں کو ٹریک کرنے اور ان کے کھڑے یا بیٹھنے کے انداز کو شناخت کرسکتا ہے۔

اوپن سورس روبوٹ کی ایپس کی تیاری کے لیے کمپنی ڈویلپرز کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ روبوٹس کے ایک ہزار ماڈلز شیاؤمی فین، انجنیئرز اور روبوٹس کا شوق رکھنے والے افراد کو دیئے جائیں گے جس کی قیمت پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں