کے پی ایل: مظفر آباد ٹائیگرز اور اوورسیز واریئرز کی فتح

کے پی ایل کا فائنل آج کھیلا جائے گا

مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں مظفر آباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو شکست دے دی جبکہ اوورسیز واریئرز نے پہلی فتح حاصل کر لی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے منگل کو دو میچز کھیلے گئے۔ کوٹلی لائنز نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مظفر آباد ٹائیگرز کو 196 رنز کا ہدف دیا۔

مظفر آباد ٹائیگرز نے 196 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تیمور سلطان 4 رنز بناکر ذیشان اشرف کا ساتھ چھوڑ گئے، صہیب مقصود 17 کے بعد کپتان محمد حفیظ کی گیند کا سامنا کیے بغیر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔

مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم کے 100 رنز 10ویں اوور میں مکمل ہوئے۔ سہیل اختر 17 اور انور علی 15 رنز ہی بنا سکے۔

ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کرنے والے ذیشان اشرف نے ہدف کا حصول 18.3 اوورز میں ممکن بنا دیا،اوپنر 62 گیندوں پر 107 اور وسیم جونیئر 19 رنز پر ناقابل شکست رہے، عاکف جاوید نے 2 وکٹیں لیں۔

سید عبداللہ 16گیندوں پر 35رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل 27 کے بعد احسان علی 11 میدان بدر ہوئے تو 10ویں اوورز میں اسکور 85 تھا، آصف علی نے صرف 34 گیندوں پر 67 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کے لیے آئی سی سی کی کوششیں

سیف بدر 28 اور خالد عثمان 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوٹلی لائنز نے 4 وکٹ پر 195 کا مجموعہ حاصل کیا۔ سہیل تنویر، ارشد اقبال، عثمان یوسف اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے میچ میں اوورسیز واریئرز نے باغ اسٹالینز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کر لی۔ اوورسیز واریئرز نے 187 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ حیدر علی نے اکانوے رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں