منشیات فروشوں کی مناسب کوریج نہ ملنے پر صحافی کو قتل کی دھمکی

منشیات فروشوں کی مناسب کوریج نہ ملنے پر صحافی کو قتل کی دھمکی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں منشیات فروشوں نے مناسب کوریج نہ ملنے پر خاتون اینکر کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں مقامی چینل کی جانب سے منشیات فروشوں کو مناسب کوریج نہ دینے پر خاتون اینکر کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی اور ملزمان کی جانب سے ٹی چینل مالک سے بھی رابطہ کیا گیا۔

منشیات فروشوں کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پیغام روبن اوسگیورا سروانتز المعروف ال منچو کی طرف سے ہے جو ڈرگ مافیا کے بڑے کارٹل جالسکو نیو جنریشن کے لیڈر ہیں۔

پیغام میں ملک کے ایک بڑے ٹی وی چینل سے شکایت کی گئی ہے کہ وہ میچواکان ریاست میں جالسکو کارٹل کے خلاف لڑنے والے گروپ کی حمایت کر رہا ہے۔

پیغام میں ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میلینو اورستی کا نام لے کر کہا گیا ہے کہ ان کو قتل کر کے اپنے ہی کہے الفاظ چبانے پر مجبور کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر کوئی ملال نہیں، جوبائیڈن

جاری کردہ پیغام میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف لڑنے والا گروپ دراصل ڈرگ ٹریفکنگ میں ملوث ہے جن کے پاس ایسا اسلحہ ہے جو صرف فوج کے زیر استعمال ہے۔

پیغام میں خود کو جالسکو گروپ کا نمائندہ ظاہر کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پیغام کا مقصد اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنا نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر میڈیا کوریج کو یقینی بنانا ہے۔

چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی گروپ کی حمایت نہیں کی۔


متعلقہ خبریں