پنجاب:9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی


حکومت پنجاب نےب سیکیورٹی کے پیش نظر9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے  صوبے میں ہوگا۔ بزرگ اور خواتین کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔

ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔ کرمنل پروسیجرکوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے دوران اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، وال چاکنگ اورکالے شیشوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی اور پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی

پشاورمیں بھی پشاور میں یکم محرم الحرام سے 13محرم تک امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پشاور میں بھی13 محرم تک ایک بائیک پر دو افراد کا سوا ہونا منع ہے۔

کراچی میں آٹھ، 9اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ محرم الحرام کی جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر بھی پابندی تھی۔

متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔ صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے پابندی سے مسثتنیٰ ہیں۔

 


متعلقہ خبریں