میڈیا پروپیگنڈہ: اپنے بھی ملوث ہیں، اسرائیلی ٹرینڈ پر جے یو آئی اور ن لیگ نے حصہ لیا، فواد چودھری

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف میڈیا پروپیگنڈے میں ہمارے اپنے لوگ بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی جسے بھارت نے لیڈ کیا۔

افغان مسئلے پر پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کھیلا گیا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشیر قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شروعات پی ٹی ایم نے کی اور حمایت بھارت سے ملی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی ایم نے 150 ٹرینڈز ریاست پاکستان کے خلاف چلائے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے سوشل میڈیا کا دو سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سوشل میڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا انسانیت کیلئے خطرناک قرار

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ بھارت سے چلائے جاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارتی ٹرینڈز کو پی ٹی ایم پاکستان میں پھیلاتی ہے جب کہ افغانستان سے بھی پاکستان کے خلاف ٹرینڈز میں حصہ ڈالا جاتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی نے ٹرینڈ شروع کیا تو چار لاکھ کے قریب ٹویٹس ملے۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کے حوالے سے ٹرینڈ چلا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، فواد چودھری کا ترجمان ن لیگ کو جواب

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اسرائیلی ٹرینڈ پر جے یو آئی اور ن لیگ نے بھی حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت پر بھی پوسٹیں آرہی ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں