انتخابی اصلاحات مسترد، پی ڈی ایم کا حکومت کو وخت ڈالنے کا فیصلہ


حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کی ہر طرح کی انتخابی اصلاحات کو مسترد کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت کی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی ڈی ایم نے انتخابات ترمیمی بل پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم  قومی اسمبلی میں ترمیمی بل اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سخت موقف اختیار کرے گی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تجویز دی کہ تمام پارٹیز عام انتخابات 2023 پر توجہ مرکوز کریں۔ اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف علاج مکمل ہونے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ نوازشریف کے دل کا علاج بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں نوازشریف کا چیک آپ چل رہا ہے اور مناسب وقت میں نوازشریف کی سرجری بھی ہوگی، لیکن حکومت اس پر سیاست کر رہی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا تین دفعہ کے وزیراعظم کی صحت پر سیاست کرنا گری ہوئی بات ہے۔ نواز شریف کی اہلیہ بسترمرگ پر تھیں اور ان کے خلاف کیسی باتیں کی جاتی تھیں۔ میری ادب سے گزارش ہے اس پر سیاست نہ کی جائے۔

 


متعلقہ خبریں