بیٹے کا ولیمہ، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں گانوں کا مقابلہ


جنید صفدر کے ولیمے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ مریم نواز اور حمزہ شہباز میں گانوں کا بھی بڑا تگڑا مقابلہ ہوا جسے سوشل میڈیا  پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔

گھر میں شادی ہو اور گانوں کا دور نہ چلے، ایسا کم ہی ہوتا ہے، جنید صفدر کے ولیمے کی تیاریوں کے سسلسلے میں ایک بیٹھک ہوئی تو وہاں گانوں کا بھی دور چل نکلا۔

مریم نواز کے ساتھ  بیٹھے حمزہ شہباز نے ’’ ہمیں تم  سے پیار کتنا  یہ ہم نہیں جانتے‘‘ گا کر محفل لوٹ لی۔

محفل تگڑی تھی تو مریم نواز نے ’’ کوئی تھا نہ کوئی ہے،تمہارے سوا ‘‘ گایا کر  تگڑا جواب دیا۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ایک ساتھ بیٹھے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو لمحوں میں وائرل ہو گئی جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی طرف سے بے حد پسند  کیا  جا رہا ہے۔

رائیونڈ میں ہونے والی اس تقریب میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہ نما شریک ہیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کے  سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارڈ کی تصویر بھی وائرل ہے جس پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کی نکاح کی تصویریں موجود ہیں اور اس کارڈ پر ولیمہ کی تاریخ 17 دسمبر درج ہے۔

کارڈ کو دیکھ کر جنید صفدر کے مداح  خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ انہیں پھر سے سریلی آواز میں گانا سننے کو ملے گا مگر اس بار بات کچھ اور بڑھ گئی اور میدان میں دو نئے گلوکار آ گئے۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کا نکاح ہوا تو انہوں نے تقریب میں محمد رفیع کا گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کرنہ صرف سب کو حیران کر دیا تھا بلکہ تقریب میں سما باندھ دیا تھا۔


خوشگوار موڈ میں اپنی آواز کا جادو جگاتے جنید صفدر کی پرفارمنس سے وہاں موجود لوگ  خوب محظوظ ہوتے رہے تھے۔

جنید صفدر کے چھوٹے نانا شہباز شریف کو بھی موسیقی اور گانوں کا بےحد شوق ہے، شہباز شریف کی چند سال پہلے تقریب میں ” اکیلے نہ جانا” گانا گاتے کی ویڈیو نے سب کو ان کے اس ٹیلنٹ سے متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی بہو کا لہنگا کس ڈیزائنر کا تھا؟

نکاح کی تقریب میں مریم نواز شریک تو نہیں ہو سکیں تھی مگر ان کی ویڈیو کال کے ذریعے بیٹے سے بات کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی،جس میں وہ بھی دیگر مہمانوں کی طرح سج سنور کر ویڈیو لنک سے شریک ہوئیں۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس وجہ سے  وہ لندن میں تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے حکومت سے درخواست نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نکاح کی تقریب میں  ویڈیو لنک پر جبکہ نواز شریف وہیں پر موجود تھے ، اب کی بار ماما تقریب میں اور نانا ویڈیو لنک پر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں