مریم بیٹے کی شادی یہاں کریں،گوالمنڈی سے بہترین کھانا ملتا ہے،شہزاد اکبر

منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے والد، دو بھائی، کزن اور چچا سب اشتہاری اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں۔

غلط بیانی کرنا آپکا وطیرہ ہے، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نہ جانے آپ کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہے۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ خطرہ ہے کہ آپ واپس نہیں آئیں گی۔

مریم نواز کا بیٹا، سیف الرحمان کی بیٹی، دن پڑ گئے، نانا تقریب میں، ماما ویڈیو لنک پر

مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو یہاں شادی کرنی چاہیے جہاں آپ اپنی جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔

نواز شریف اور مریم کے بیانیے کی وجہ سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے، اسد عمر

بیرسٹر شہزاد اکبر ںے کہا کہ گوالمنڈی لاہوربہترین کھانا پیش کرتا ہے جہاں آپ اور تمام دوسرے اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں۔


متعلقہ خبریں