طلحہ طالب کیلئے انعام کا اعلان


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔

سیالکوٹ میں ملاقات کے بعد انھوں نے کہا کہ طلحہ نے بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے ٹوکیو میں بہترین پرفارمنس دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن گیا تو کم از کم کھیلوں کے شعبوں میں تو بہتری آئے گی، لیکن افسوس کی بات ہے کہ تمام شعبوں کی طرح کھیل میں بھی ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گراونڈ ویران پڑے ہیں اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی پریشان اور مایوس ہیں۔

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال: حکومتی سطح پر خاموشی

سیالکوٹ میں اراکین و کارکنان جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے زور دیا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ افراد دین کا پیغام پوری محنت سے گھر گھر پہنچائیں اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد تیز کر دیں۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس تمام شعبوں کے پروفیشنلز موجود ہیں۔ اگر قوم نے موقع دیا تو ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے۔

امیر جماعت نے دونوں اضلاع کے امراء کی تنظیمی کارکردگی کو بھی سراہا اور انہیں مزید محنت اور جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایات دیں ۔


متعلقہ خبریں