کراچی: گھر میں  آتشزدگی، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق


کراچی ٹیپو سلطان روڈ پر  رہائشی عمارت میں  آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت  5 افراد جاں بحق  ہو گئے.

ریسکیو ذرائع کے مطابق  تمام افراد کی موت گھر میں دھواں بھر جانے کے باعث  دم گھٹنے   سے ہوئی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران دم گھٹنے کے باعث ایک فائر فائٹر بھی بہوش ہوا۔ بےہوش ہونے والے فائر فائٹر طالب حسین کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائر فائٹر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکار کے مطابق آگ لگنے کے وقت تمام افراد گھر میں سو رہے تھے۔


متعلقہ خبریں