وزیراعظم  آج تربیلا ڈیم کے  توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دستاویزات

‏‏وزیراعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

‏تربیلا توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی۔ ‏  جس کے بعد تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6418 میگا واٹ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کااعلان کیا ہے، فواد چودھری

‏ توسیعی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 390 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ ‏منصوبے کے تعمیراتی عمل میں 3 ہزار تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے میں 807ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ تربیلا ڈیم توسیع  کا منصوبہ 2024میں مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کیلئے کالاباغ، بھاشا اور اکھوڑی ڈیم کی تعمیر ضروری ہے، چیئرمین ارسا

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں کی تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔


دیامر بھاشا ڈیم،دہاسو ہائیڈور پاور،مہمند ڈیم، سندھ بیراج ، کچی کینال،  سندھ بیراج، کے فور واٹر سپلائی پراجیکٹ،کرم تنگی ڈیم اور نئی گنج ڈیم پراجیکٹ کام تیزی سے جاری ہے۔۔

آبی ذخائر کے یہ 10منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں ایک کروڑ 28لاکھ 90ایکٹر فٹ پانی ذخائر اور سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9043میگا واٹ اضافہ ہو گا۔ 35ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں