انسٹاگرام کا ناپسندیدہ کمنٹس غائب کرنے والا نیا فیچر

انسٹاگرام

مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام نے غیر اخلاقی اور نازیبا کمنٹس کو چھپانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  انسٹاگرام کا نیا فیچر لوگوں کے غیر اخلاقی کمنٹس کو خود کار طریقے سے غائب کر دے گا۔

یہ بھی  پڑھیں: دنیا کی تیزترین خاتون انسٹاگرام سے اپنی ویڈیوز ہٹانے پر مجبور

نئے فیچر کے تحت صارفین کو اپنی  پوسٹ پر کمنٹس لسٹ کو بھی محدود کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

گزشتہ ہفتے یورو 2020 فائنل ہارنے والے برطانوی فٹ بال ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے خلاف انسٹاگرام پر غیر اخلاقی  کمنٹس سامنے آنے کے بعد یہ نیا  فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر برطانوی کھلاڑیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور نفرت انگیز کمنٹس سامنے آنے کے بعد برطانوی سیاسی رہنماؤں اور عوام  نے ایسے نازیبا تبصروں کی روک تھام اور سدباب کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹ سے سخت اقدامات اٹھانے کی درخواست کی تھی۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے کہا ہے کہ نیا فیچر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر نسل پرستانہ اور تعصبانہ تبصرے کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں