آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد تک پہنچ گئی

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوٗٹر پر ایک پیغام میں کہاہے کہ آزاد کشمیر میں اس وقت کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا پھیلاؤ میں انتخابات نے ایک سپر اسپریڈر  کے طور پر کام کیا ہے ۔ آزادکشمیر کے انتخابات کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر نے کی سفارش کی تھی۔انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسینیشن مہم چلانے کا کہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:دنیا میں کورونا سے 20 کروڑ 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر

لیکن آزاد کشمیر انتخاب ملتوی کرنے اور ویکسین مہم پر اتفاق نہیں کیا گیا۔انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  میں اضافہ ہوا۔


دو ہفتے پہلے بلاول زرداری دھمکی دے رہے تھے کہ اگر کراچی میں مزید کورونا پھیلتا ہے تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزراء ہوں گئے ۔ اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افسوس کی بات ہے گزشتہ  ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا مزید تیز ہو گیا

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان  میں اب تک  کورونا ویکسین کی چار کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ آخری ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں صرف 9 دن میں لگائی گئی ہیں


اسد عمر نے عوام سے ایک بار پھر کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو محفوظ بنائیں کے لیے آئیں ویکسین لگوائیں۔


متعلقہ خبریں