نواز شریف کی رگیں سکڑ رہی ہیں ان کو  واپس ملک آنا چاہیے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی رگیں سکڑ رہی ہیں انہیں ملک واپس آجانا چاہیے۔ نواز شریف واپس آکر بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دل،کڈنی،شوگرکا مسئلہ،ڈاکٹر نواز شریف کو سفر نہیں کرنے دیتے، میڈیکل رپورٹ

وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں صرف شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان ہیں۔ پیپلز پارٹی  بھی پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے کچھ نہیں  ہونا۔ وزیراعظم عمران خان  5 سال پورے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں۔ یہ کچھ بھی کر لیں کچھ نہیں ہونا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات مسترد، پی ڈی ایم کا حکومت کو وخت ڈالنے کا فیصلہ

انتخابی اصلاحات سے متعلق اپوزیشن کے موقف پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اگر یہ کہتے ہیں الیکٹرانک مشین کو نہیں مانتے تو پھر آئندہ الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔


متعلقہ خبریں