پاکستان کا بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ



ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نےبیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ تجربے کامقصداسٹریٹجک  فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بناناتھا۔


انہوں نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کےنظام کےتکنیکی پیرامیٹرزکی ازسرنوتصدیق بھی ایک مقصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورس کمانڈ،  سائنسدان اورانجینئرزبھی تجربے کے وقت موجود تھے۔

کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار کوسراہا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ کو امریکی سیکریٹری دفاع کافون

صدر،وزیراعظم،آرمی چیف،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوردیگر سروسزچیفس نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں