گوجرانوالہ:ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم  



پاکستان نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔  گوجرانوالہ کے سرکاری اسکولوں کے ساڑھے بارہ ہزار طالبعلموں نے پودے لگائے۔

اس کارنامے میں 12500 طالبعلموں کے ساتھ 600 ٹیچرز 6 ہزار ضلعی انتظامیہ کے عملے نے بھی حصہ لیا۔ پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے  گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ: یکم اگست کا دلچسپ اتفاق، خاندان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

طلبا نے  ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا 37 ہزاد پودے لگانے کا ریکارڈ توڑا ہے۔ ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بجائے گئے اور اس سے  پہلے قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر پاکستانی نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پودے لگاتے طلبہ کی کیمروں اور ڈرون سے فوٹیج بنائی گئی ۔ یہ ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھجوائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں