اب متحدہ عرب امارات جانا ہوا آسان

اسلام آباد ایئرپورٹ: خراب موسم کے باعث 31 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبرہےکہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔

پشاور سے ایئر عریبیہ کی پرواز کے ذریعے شارجہ جانے والے تمام مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے، 225 مسافر نے ایئر پورٹ پر ٹیسٹ کرائے اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےاماراتی ویکسینشن کارڈکی شرط ختم

پشاور ایئرپورٹ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت  فراہم کرنے والا دوسرا ایئر پورٹ بن  گیا ہے، اس سے پہلے سیالکوٹ  ایئر پورٹ پر بھی یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں