واہ فیکٹری میں دھماکہ،3ملازم جاں بحق،2زخمی



پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ ایکسپلوزیو سیکشن میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ حادثاتی تھا اور ایک ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے ہوا۔ دھماکےمیں 3 ملازم جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی تکنیکی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صورتحال کو قابو میں کیا اور دھماکے کی جگہ کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی واہ فیکٹری کو جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے تھے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

خیال رہے کہ واہ آرڈیننس فیکٹری پاکستان کی سب سے بڑی اسلحہ فیکٹری ہے۔ یہ ملک میں روایتی اسلحے اور گولہ بارود کا سب سے بڑا پیدواری کمپلکس ہے۔

اس کو1951 میں قائم کیا گیا۔ یہاں تیار کیے جانے والا اسلحہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی ضروریات پورا کرتا ہے۔

یہاں ویپنز فیکٹری، مشین گن فیکٹری، سمال آرمز ایمیونیشنن فیکٹری، ٹینک ایمیونیشنن فیکٹری، میڈیم آرٹلری ایمیونیشنن فیکٹری، ہیوی آرٹلری ایمیونیشنن فیکٹری، براس مل، سٹیل فاؤنڈری اور یونیفارم فیکٹری بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں