پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

State bank

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 64 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ بیرونی قرضوں اور کورونا ویکسین کی درآمد کیلئے ادائیگی کی ہے۔


متعلقہ خبریں