پہلی بار الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ووٹنگ کا عملی مظاہرہ



پہلی بار کسی پروگرام میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے  پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹر کی تصدیق کے بعد پریزائڈنگ افسر مشین کو ایکٹیویٹ کرے گا۔ جس کے بعد ووٹر اپنی مرضی کے آپشن پر کلک کرکے پرچی نکالے گا۔ او بیلٹ باکس میں ڈال سکے گا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر ایک کلک پر فارم پینتالیس حاصل کیا جا سکے گا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین:بروقت نتائج، دھاندلی رکے گی، عارف علوی

پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی کھوکھر نےاستفسار کیا کہ کیا پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون موجود ہے؟

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اس نے بھی اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن میں اعتماد کا فقدان ہے، 2018 میں آرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا تھا اس کی ناکامی کی تحقیقات کا کیا بنا؟


متعلقہ خبریں