الیکشن میں کونسی مشین استعمال ہو گی؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا، شبلی فراز

الیکشن میں کونسی مشین استعمال ہو گی؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن میں کون سی مشین استعمال ہو گی؟ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین:بروقت نتائج، دھاندلی رکے گی، عارف علوی

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں تمام انتخابات متنازعہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہارنے والا مانتا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پریذائیڈنگ آفیسر کنٹرول کرے گا۔ انہوں ںے کہا کہ اس مشین کے ذریعے ووٹ مسترد نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر دی

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں یہ ساڑھے 3 سے 4 لاکھ مشینیں درکار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مشین کلوز ہونے کے بعد دوبارہ ایکٹویٹ نہیں ہوسکے گی۔

پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کے استفسار پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ اس مشین میں وائی فائی یا بلیو ٹوتھ نہیں ہے اور ایسا اس لیے ہے تاکہ یہ کسی اور سسٹم کے ساتھ کنیکٹ نہ ہو سکے۔

شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد حل ہے، وزیر اعظم

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پہلے اسٹمپ نہ لگنے اور دیگرا یشوزکی وجہ سے ووٹ ضائع ہوتے تھے۔ انہون ںے کہا کہ مشین پروکیورمنٹ کی ذمہ داری بھی الیکشن کمیشن کی ہو گی۔


متعلقہ خبریں