میسی کا معاہدہ کرپٹو کرنسی میں


فرنچ فٹ بال کلب پی ایس جی نے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی کا بھی استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس جی نے میسی کو ان کے معاوضے کے علاوہ ویلکم پیکج میں کرپٹو کرنسی کے فین ٹوکن بھِی دیئے ہیں۔ ان ٹوکنز کی قیمت 6 ارب روپے کے قریب بنتی ہے۔

تاہم کلب کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ معاہدے کا کتنا فیصد ٹوکن پر مشتمل ہے لیکن کہا گیا ہے یہ ایک بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی اور بارسلونا اکیس سال بعد الگ الگ

فین ٹوکن ایک قسم کی کرپٹو کرنسی ہے جو ہولڈرز کو اپنے کلبوں میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس سال ٹوکن لانچ کرنے والے کلبوں میں انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن مانچسٹر سٹی اور اٹلی کا اے سی میلان شامل ہیں۔ میسی کے سابق کلب بارسلونا نے گزشتہ سال ایک لانچ کیا تھا۔

10 اگست کو ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ دو سال کا ہے اور تیسرے سال کیلئے دوبارہ  مشاورت کی جائے گی۔ میسی کو ایک سیزن کے لیےلگ بھگ5ارب روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کا پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ

اگرچہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن اسے معاشی اور ساختی رکاوٹوں کی وجہ سے حتمی شکل نہیں دی جا سکی تھی۔

خیال رہے کہ میسی نے گزشتہ مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔ میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔

 

 


متعلقہ خبریں