سری دیوی کی سالگرہ: جھانوی کپور نے یاد گار تصاویر شیئر کردیں

سری دیوی کی سالگرہ: جھانوی کپور نے یاد گار تصاویر شیئر کردیں

بالی وڈ کی آنجہانی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی کی 58 ویں سالگرہ پر بیٹی جھانوی کپور کو ماں کی یاد ستانے لگی او ساتھ ہی انہوں سوشل میڈیا پر ماں کے ساتھ اپنی  یاد گار تصاویر شیئر کردیں۔

https://www.instagram.com/p/COpOsy7FEtz/?utm_source=ig_web_copy_link

دھڑک فلم سے شہرت پانے والی اداکارہ جھانوی کپور نے اکثر سوشل میڈیا پرسری دیوی کی پرانی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بھارتی فلم اسٹار سری دیوی کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی اداکارہ نے وہ سری دیوی کے ساتھ وہ یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں سری دیوی نے اسے پکڑا ہے اور دونوں کیمرے  کے سامنے مسکرا رہی ہیں۔

سری دیوی کی سالگرہ پر اپنے انسٹاگرام پر جھانوی کپور نے وہ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں سری دیوی اور بونی کپور نے اسے پکڑا ہوا ہے۔ تصویر  جھانوی کپور نے تصویر کے کیپشن کا عنوان دیا ہے “میری ماں”۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی سپر سٹار سری دیوی 2018  کو دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

سری دیوی 13 اگست 1963  کو بھارت کے شہر تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز چار سال کی عمر میں کیا اور سال 1975 میں فلم جولی سے ہندی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری شروع کی۔

اداکارہ سری دیوی کی سال 1986 میں سری دیوی کی دس ہندی فلمیں ریلیز ہوئیں جبکہ انہوں نے 300  فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی آخری فلم مام تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی، جس میں پاکستانی نامور اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

 بھارتی سینما کی جانب سے فلم اسٹار کو فرسٹ لیڈی سپر اسٹار کا خطاب دیا  جبکہ  2013ء میں بھارتی حکومت نے سری دیوی کو پدم شری کے اعزاز سے نوازا ہے۔


متعلقہ خبریں