خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم

خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم

سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کو کورونا کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔ خواجہ سراؤں کے گھروں کے قریب ویکسی نیشن کیمپ لگائیں جائیں گے۔

اس سے قبل خواجہ سرا کمیونٹی نے اسپتالوں اور ویکسنیشن سینٹرز پر الگ کاؤنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خراجہ سراوں کا کہنا ہے کہ انہیں سینٹرز پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دوران طنز اور طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ مردوں اور عورتوں کی قطاروں میں بغیر ہچکچاہٹ شامل نہیں ہوپاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراؤں کے پہلے اسکول کا آغاز

ہم نیوز سے گفتگو سے خصوصی کے دوران خواجہ سرا نے کہا کہ صرف جناح اسپتال نہیں شہر کے تمام مراکز پر ہمیں ویکسین کے معاملے پر ترجیح دی جائے ور شہری بھی اس وقت ہمارا خیال کریں۔

خواجہ سرا کمیونٹی نے بتایا کہ شہر میں ان کے سروے کے مطابق 18 ہزار سے زائد خواجہ سرا موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ کئی خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ نا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں