فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کا واحد ترجمان


حکومت پنجاب کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ترجمانوں کو فارغ کر دیا گیا ہے اب صرف فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے واحد ترجمان ہوں گے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق حکومت پنجاب کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ترجمانوں کے حوالے سے تمام گزشتہ احکامات منسوخ کر دیئے گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ  اب سے کوئی بھی ٹی وی، اخبارات، ٹاک شوز اور سیاسی اجتماعات میں ترجمان حکومت پنجاب کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔


متعلقہ خبریں