وزیراعظم کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔

پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ دیہی علاقوں میں ویلج کونسل انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ شہری علاقوں میں نیبرہوٹ کونسل انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے بعد تحصیل مئیر کے انتخابات کرائے جائیں گے، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے مئیر کے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، 30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں